چوہدری سرور نے افتخار محمد چوہدری کو”ریحام ٹو“ قرار دے دیا
عمران خان کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کو ناکامی ہوگی،عوام عمران خان کو سچا سمجھتے ہیں،(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے،پی ٹی آئی کامیاب ہوگی اور عمران خان آئندہ وزیر اعظم ہوں گے۔میڈیا اور کارکنوں کے وفود سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 12 جون 2018 16:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری ریحام ٹو کا کردار ادا کررہے ہیں اور انکا ایجنڈ ہ بھی عمران خان کو بدنام کر نا ہے مگر قوم ان دونوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور عام انتخابات میں عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کر یگی ۔
انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کو سچا سمجھتے ہیں افتخار چودھری کے بیانات اور ان کی حرکتوں سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ریحام خان پہلے دن سے فیل ہو چکی ہے اوراب ریحام ٹو بھی فیل ہو جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عام انتخابات کیلئے بھر پور تیار ہے اور ہم پنجاب سمیت پورے ملک میں کامیابی حاصل کر یں گے ۔ واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کراچی کے انتخابی حلقہ این اے 243سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا گیا کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی سیتاوائٹ کو ظاہر نہیں کیاہے۔تاہم اعمران خان الیکشن لڑنے کیلئے نااہل ہیں۔جس پرریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کوجواب دینے کیلئے 19جون کوطلب کرلیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹی سیٹا وائٹ کا معاملہ حال ہیں میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری نے اٹھایا ہے۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.