اسلام آباد تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی ،دو منشیا ت فروشوں سمیت 3ملزمان گرفتار، منشیات، اسلحہ برآمد

منگل 12 جون 2018 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) اسلام آباد تھانہ کھنہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو منشیا ت فروشوں سمیت 03ملزمان گرفتارکر کے ان سے 1کلو 415گر ام ہیر وئن اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔ملزم محمد رفیق کے خلاف تھا نہ لو ہی بھیر ، تھا نہ کو رال ، تھا نہ شہزاد ٹا ئون میں منشیا ت کے متعدد مقدمات درج ہیں اور ریکا رڈ یا فتہ ملزم ہے جبکہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے کہا ہے کہ تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کر یک ڈائو ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کھنہ پولیس کھنہ پولیس کو اطلا ع ملی کہ مشہور زمانہ منشیا ت فروش محمد رفیق اس وقت بر ما ٹا ئون میں مو جو د ہے اور ہیر وئن پا ئوڈر ، چرس وغیر ہ فروخت کر رہا ہے اور اگر فوری کا رروائی کی جا ئے تو ملزم کی گرفتار ی یقینی ہے اس اطلا ع پر کے ایس ایچ او تھا نہ کھنہ سب انسپکٹر لیا قت علی کی زیر نگر انی سب انسپکٹر زعاشق شاہ ، اے ایس آئی نصیر احمد معہ ٹیم نے بر ما ٹا ئون کے علا قہ میں کا رروائی کر تے ہو ئے ملزم ملزم محمد رفیق ولددریا خا ن سکنہ بر ما ٹا ئون اسلام آ باد کو گرفتار کرکے 1065گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی، اسی طر ح تھا نہ کھنہ پولیس کے سب انسپکٹر ما ئیکل گل معہ ٹیم نے بر ما ٹا ئون کے علا قہ سے ایک اور منشیا ت فروشی کا دھند ہ کر نے والے ملزم کے خلاف مو ثر کا رروائی کر تے ہو ئے ملزم محمد ظہو ر ولد نظام الد ین سکنہ النور کا لو نی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 350گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی، دو نو ں ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، ملزم محمد رفیق کے خلاف قبل ازیں اسلام آ باد کے تھا نہ لو ہی بھیر ، تھا نہ کو رال ، تھا نہ شہزاد ٹا ئون میں منشیا ت کے متعدد مقدمات درج ہیں اور ریکا رڈ یا فتہ ملزم ہے، اے ایس آئی شاہد منیر نے ملزم فیصل اسلم کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ سہا لہ پولیس کے اے ایس آئی قاسم ضیا ء نے ملزم عبد الر شید سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ شالیمار پولیس کے سب انسپکٹر خضر حیا ت نے ملزم جو اد علی سے 150گر ام چرس بر آمد کر لی،تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے سب انسپکٹر محمد حنیف نے دو ملزمان علی حسن اور شہباز احمد سے 02پسٹل 30بورمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی ا چھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے۔