بلوچستان عوامی پارٹی پورے صوبے سے کامیابی حاصل کریگی،میر ظہور حسین کھوسہ

بی اے پی کامیاب ہو کر عوام کی حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کو یقینی بنائے گی،سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی

منگل جون 18:38

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور حسین کھوسہ نے این اے 260 جعفر آباد صحبت پور سے کاغزات نامزدگی جمع کرادیئے جبکہ سابق صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ نے پی بی 15 صحبت پور سے اپنے کاغزات جمع کرائے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میر ظہور حسین کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی پورے صوبے سے کامیابی حاصل کرے گی بی اے پی کامیاب ہو کر عوام کی حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کو یقینی بنائے گی کیونکہ سابقہ دس سالوں سے عوام بہت سے مسائل میں مبتلا تھے اور اسی مشکلات کو مدنظر رکھ کر بلوچستان عوامی پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تاکہ عوام کی مشکلات کو دور کیا جاسکے اور انہیں تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کیئے جاسکیں 2018 کے الیکشن کی کامیابی کے بعد عوام حقیقی منعوں میں ایک بہترین جماعت کو دیکھے گی جو ان کے تمام مسائل کو حل کرے گی ان کا کہنا تھا کہ ہماری بھر پور کوشش ہوگی کہ نصیر آباد ڈویڑن میں جدید اسپتال بہترین تعلیمی ادارے زرعی انسٹیئوٹ کا قیام عمل میں لایا جاسکے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقامی سطح پر اپنا الائنس ہے جو تاحال قائم ہے اور ہمارے الائنس میں شامل شخصیات نے بلوچستان عوامی پارٹی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم ان معزز ساتھیوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بی اے پی پر اعتماد کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئے ہمارا ساتھ دیا ہے اور 25 جولائی کو عوام بی اے پی کے امیدواروں کو کامیاب کرکے ثابت کردیں گے کہ بلوچستان عوامی پارٹی بھی انکی اصل جماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :