برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں (کل) مختلف علاقوں کی بجلی بندرہے گی ، کیسکو اعلامیہ

منگل 12 جون 2018 18:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 14جون کو مری آبادگرڈسٹیشن کے لیاقت بازارفیڈرصبح5بجے سے 7بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے پی اے ایف (سٹی)، اولڈسمنگلی اور انٹرکنیکٹرفیڈروں سے 12بجے تا ایک بجے دن بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :