ساہیوال میں مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کر لی

منگل 12 جون 2018 19:04

ساہیوال میں مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک لبیک ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) الیکشن کے قریب آتے ہی ن لیگ کوبڑا جھٹکا ،مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر اپنے ساتھیوں سمیت تحریک لبیک پاکستان میں شامل ،این اے 147سے الیکشن لڑ نے کا اعلان ،کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئر وکیل سپریم کورٹ آف پاکستان میاں صدیق کمیانہ کے بیٹے اور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کے بڑے بھائی سابق تحصیلدار مسلم لیگ ن ضلع کے نائب صدر میاں خالد صدیق کمیانہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے اور الیکشن میں حصہ لینے کے لئے این اے 147سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں جبکہ ان کے ذیلی حلقہ پی پی 197سے سابق وائس چئیر مین شہزاد خان نے بھی الیکشن لڑ نے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں اس حوالہ سے شہریوں کا کہنا ہے کہ میاں خالد صدیق کمیانہ کا ن لیگ چھوڑ کر تحریک لبیک پاکستان میں شامل ہو نا کسی بڑھے جھٹکے سے کم نہ ہے اس سے لیگی حلقوں میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ایک بڑا ووٹ تحریک لبیک پاکستان کو ملنے کی توقع کا اظہار کیا جا رہا ہے جو کہ مسلم لیگ ن کے مذکورہ حلقوں کے امیدواروں کے لئے کسی خطرے کی گھنٹی سے کم نہ ہے ۔