ایک خوشحال اور کامیاب معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے ،ْدوست محمدخان

منگل 12 جون 2018 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد نے کہاہے کہ ایک خوشحال اور کامیاب معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے خواتین بہترین منتظم ہیں تاہم انہیں گائیڈ میپ کی ضرورت ہے موجودہ حکومت اپنے محدود اختیارات کے باوجود مختصر وقت میں صنعت اور تجارت سے منسلک خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں خیبر پختونخوا ویمن چیمبر آف کامرس کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے چیمبر کی صدر فوزیہ عنایت کی سربراہی میں نگران وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قومی ترقی کیلئے خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں فلاح و ترقی کے مواقع مہیا کرنا نا گزیر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی خواتین میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے تاہم انکو مڈل مین کے استحصال سے بچانے کیلئے کیمپ دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کی رجسٹریشن ضروری ہے دوست محمد نے کہا کہ وہ خواتین کی شکایات کے ازالہ کیلئے انہوں نے شکایات سیل شروع کیا تھا جو ریڈیو میزان کے ذریعے چلتا رہا مگربد قسمتی سے اس ملک میںاداروں پر افراد کو ترجیح دی جاتی ہے فرد گیا تو دارے بند، حالانکہ ترقیافتہ دنیا میں فرد آئے یا جائے ادارے اپنا کام جاری رکھتے ہیں اداروں کے کام میں کسی کے آنے جانے سے کوئی تعطل نہیں آتا یہی وہ بنیادی رویہ ہے جس کو فروغ دے کر ہم ترقی کی بنیاد رکھ سکتے ہیں ہمیں اپنی سوچ اور اپروچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

دوست محمد نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ڈویثرنل سطح پر ڈسپلے سنٹرز بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔