حلقہ کی عوام کے مسائل کا حل ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے،ڈاکٹر فائزہ رشید

ہر فورم پر عوام کے حقوق کا تحفط و دفاع کیا ہے، حلقہ کے عوام آئندہ الیکشن میں خرید وفروخت کی سیاست کرنے والوںکو مسترد کر دیں گے، آزاد اُمیدوار حلقہ پی کے 42

منگل 12 جون 2018 20:32

تربیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) سابق خاتون ایم پی اے و آزاد اُمیدوار حلقہ پی کے 42ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام کے مسائل کا حل ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے ہر فورم پر عوام کے حقوق کا تحفط و دفاع کیا ہے ضلع ناظم ہری پور نے حلقہ پی کے 42 کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا ہے حلقہ کے عوام آئندہ الیکشن میں خرید وفروخت کی سیاست کرنے والوںکو مسترد کر دیں گے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے تحصیل غازی کے جڑواں دیہات خالو کے ایک مقامی ہوٹل میں اُنکے اعزاز میں دی جانے والی افطاری پارٹی سے خطاب کے دوران کیا ۔

آزاد اُمیدوار ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا میں نے بحیثیت ایم پی اے اپنے علاقہ میں میگا منصوبوں کی منظوری حاصل کی تھی ۔ جن میںہری پور میں پاسپورٹ آفس کا قیام، خانپور روڈ کی منظوری دیگر منصوبہ جات شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اُن نے کہا کہ ایم پی اے و ایم این اے کا کام قانون سازی ہونا چاہیے نہ کہ گلیوں و نالوں کی تعمیر ہے منتخب ہو کر علاقہ کے لئے میگا پراجیکٹ حاصل کر ونگی میری ترجیح متوسط طبقہ کے مسائل کا حل ہے اُنہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن مہم سے روکنے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے جا رہے ہیں مجھے دھمکیاں مل رہی ہے میری گاڑی کے آگے موٹر سائیکل سواروں کو آگے کر کے میرا راستہ روکا جا رہا ہے مگر میں خوف زددہ ہونے والی نہیں ہوں میں نے ہمیشہ مشکل وقت میں بھی عوام کا ساتھ دیا ہے آئندہ بھی منتخب ہو کر عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کرونگی لہذا عوام اب ووٹ کی عزت کا تحفظ نہ کرنے والوں اور سینٹ الیکشن میں عوام کی ووٹوں کوسودا کرنے والوں کو ہرگز ووٹ نہ دیں۔