چنیوٹ، ڈی پی او رانا طاہر رحمن خان کی زیر صدارت

عیدالفطرکے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

منگل 12 جون 2018 20:43

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) ڈی پی او آفس چنیوٹ میں ڈی پی او رانا طاہر رحمن خان کی زیر صدارت عیدالفطرکے حوالے سے میٹنگ کا انعقادکیا گیا۔ میٹنگ میں ضلع ہذا کے ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور ٹریفک سٹاف نے شرکت کی۔ڈی پی او نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر مسرت اور خوشی کا موقع ہے ۔ اس پر موقع پر لوگوں کی جان و مال اور خوشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں۔

نوسربازی اور دیگر وارداتوں کی روک تھام کیلئے شہرکے تمام بازاروں میں رش والے مقامات پرپکٹ اور گشت ڈیوٹی لگائی جائے اور سادہ کپڑوں میں اہلکار تعینات کیے جائیں۔اندرون شہر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس جامع پلان تشکیل دے ۔

(جاری ہے)

تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ جات میں گشت کو مزید موثر بنائیں۔عید الفطر کے موقع پر شراب فروشوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے اور معاشرے کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔

سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر مجرمان اشتہاریوں و عدالتی مفروران کو گرفتارکیا جائے ۔نمازعیدالفطراور دیگر اہم مقامات و رش والی جگہوں کے لیے جو سیکیورٹی پلان جاری ہو اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔عید الفطر پر ون ویلنگ ،بغیر سلنسر کے موٹر سائیکل چلانے والوں اور غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔عید پر دریائے چناب پر بہت زیادہ رش ہوتا ہے۔

اس موقع پر ٹریفک کی روانی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے مربوط انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔دریا کنارے ڈیوٹی لگائی جائے اور کسی کو بھی دریا میں ہرگز نہ نہانے دیا جائے۔تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ جات میں قائم پولنگ سٹیشنز کا سیکیورٹی کے حوالے سے وزٹ کریں اور پولنگ سٹیشنز پر سیکیورٹی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیں۔