سرگودھا،سحری و افطار ی کے اوقات میں سوئی گیس کا انتہائی کم پریشر، صارفین انتہائی اذیت کا شکار

منگل 12 جون 2018 21:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) سحری و افطار ی کے اوقات میں سوئی گیس کی کئی علاقوں میں مکمل بندش اور بعض ایریاز میں انتہائی کم پریشر کی وجہ سے صارفین انتہائی اذیت کا شکار ہیں ،جس پر بالخصوص خواتین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ان کا کہنا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں سحری اور افطاری کے وقت سوئی گیس کا پریشر اتنا کم ہو جاتا ہے کہ کھانا پکانا بھی مشکل ہے جس کی وجہ سے بازار سے پکا کھانا لاکر روزہ رکھنے پر مجبور ہیں حکومت نے رمضان المبارک میں گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا جو پور ا نہیں کیا جارہا ۔

(جاری ہے)

محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے سوئی گیس کا پریشر کم کر کے عوام کو پریشان کرنا شروع کررکھاہے انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔اور پریشر کم کرکے عوام کو پریشان کر نے والوں کامحاسبہ ممکن بنایاجائے۔