کوئٹہ، مرمتی کام کی وجہ سے بجلی بند رہے گی

منگل 12 جون 2018 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 14جون کو مری آبادگرڈسٹیشن کے لیاقت بازارفیڈرصبح5بجے سے 7بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے پی اے ایف (سٹی)، اولڈسمنگلی اور انٹرکنیکٹرفیڈروں سے 12بجے تا ایک بجے دن بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :