این اے 62 شیخ رشید کے حلقے میں کس کا پلڑا بھاری رہے گا ،عوام نے فیصلہ سنا دیا
سروے کے شرکا میں سے 58فیصد لوگوں کی سیاسی ہمدردیاں شیخ رشید اور تحریک انصاف کے ساتھ تھیں جبکہ حلقے کے 35 فیصد عوام نے شیخ رشید کی بجائے مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداری کااعلان کیا
سید فاخر عباس منگل 12 جون 2018 22:52
(جاری ہے)
سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے سیاسی تجزیہ نگاروں نے بھی انتخابات کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں شروع کر دی ہیں جبکہ قبل از وقت انتخابات کے نتائج کا اندازہ لگانے کے لیے مختلف صحافیوں کی جانب سے سروے بھی کئیے جا رہے ہیں۔اسی قسم کا ایک سروے معروف صحافی حبیب اکرم کی جانب سے قصور کے حلقے این اے 62 روالپنڈی میں کیا گیا۔راولپنڈی کا حلقہ این اے 62 جسے شیخ رشید کا گڑھ بھی سمجھا جاتا رہا ہے اب بھی شیخ رشید کے ہی کے حق میں فیصلہ سنا رہا ہے۔صحافی حبیب اکرم نے سروے کے نتائج بتاتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی این اے 62 کے اس حلقے میں شیخ رشید کی پکڑ خاصی مظبوط ہے۔سروے کے شرکا میں سے 58فیصد لوگوں کی سیاسی ہمدردیاں شیخ رشید اور تحریک انصاف کے ساتھ تھیں جبکہ حلقے کے 35 فیصد عوام نے شیخ رشید کی بجائے مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداری کااعلان کیا جبکہ صرف 07 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ ان کے علاوہ دیگر پارٹیوں کو ووٹ دیں گی۔حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ اسی طرز کا سروے جب 2013 میں کروایا گیا تھا تو نتائج کے مطابق عوامی حمایت لیگ کی حمایت 49.98 فیصد، مسلم لیگ ن کی 42.47، پیپلز پارٹی کی حمایت 3.51 فیصد جبکہ دیگر جماعتوں کو 4 فیصد عوام کی حمایت حاصل تھی ۔اس سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی آئی ہے جبکہ تحریک اںصاف اور شیخ رشید کی سیاسی ساکھ بہتر ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.