امریکہ اپنی سکیورٹی ذمہ داریوں پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہے ،ْ پینٹا گون

اتحادی ہمارے لیے بہت اہم ہیں ،ْہم نے خطے میں امن و استحکام کی یقین دہائی کروائی ہے ،ْ ترجمان

بدھ 13 جون 2018 11:47

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جزیرہ نما کوریا میں فوجی مشقیں منسوخ کرنے کے بعد پینٹاگون نے اتحادی ممالک کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی ذمہ داریوں پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اٴْن سے منگل کے روز ایک تاریخی ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر امریکی فوجی مشقیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس اقدام کو شمالی کوریا کی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے ،ْ امریکی اتحادیوں کے لیے یہ بیان حیران کن ہے۔مذاکرات کے بعد منظر عام پر آنے والے کم جونگ اٴْن کے پہلے بیان میں انھوں نے کہا تھا کہ ایک دوسرے کے خلاف دشمنانہ اقدامات کو فوری روکنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کم ملاقات سے ایک روز قبل امریکہ کے سیکریٹری دفاع جم میٹس نے ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ اٴْن کے خیال میں فوجیوں پر بات چیت ایجنڈا میں شامل نہیں ہے ،ْجب اٴْن سے پوچھا گیا کہ کیا اس پر بات چیت کے بارے میں انھیں معلوم ہے تو انھوں نے کہا کہ ’جی، میں جانتا ہوں۔

اگرچہ پینٹاگون نے جم میٹس کے بیان کو مسترد کیا ہے۔ پنٹاگون کے ترجمان ڈانا وائٹ کا کہنا ہے کہ اٴْن سے پہلے مشورہ کیا گیا تھا۔بی بی سی کو دیے گئے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہمارے اتحادی ہمارے لیے بہت اہم ہیں اور ہم نے انھیں خطے میں امن و استحکام کی یقین دہائی کروائی ہے۔