الیکشن کمیشن کا ملک بھر کی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ ،ْ

ملک بھر کے انتظامی افسران تبدیل کئے جائینگے

بدھ 13 جون 2018 15:00

الیکشن کمیشن کا ملک بھر کی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے انتظامی افسران تبدیل کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تبدیلی کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی وزارتوں کے سیکریٹری تبدیل کیے جائیں گے جس کے بعد کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز کو بھی تبدیل کیا جائے گا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن چند روز میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کریگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دیتے ہوئے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تقرری کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔