بی جے پی کے رہنما نے پاکستان کے خلاف زہر اُگل دیا، ویڈیو وائرل
پاکستان نے بھارت کی پیٹھ میں چھُرا گھونپا ، پاکستان قابل اعتبار نہیں ہے۔ بی جے پی رہنما
سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جون 2018 14:55
(جاری ہے)
اس ویڈیو میں روندر نے کہا کہ پاکستان شیاطین کی ایک قوم ہے،کوئی بھی پاکستان پر اعتبار نہیں کر سکتا۔
اپنی اس ویڈیو میں روندر نے کہا کہ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سے بھارت کی پیٹھ میں چھُرا گھونپا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جموں میں موجود چملیان سیکٹر کی ایک پوسٹ پر فائرنگ کی اور ہمارے چار جوانوں کو مار دیا۔ پاکستان قابل اعتبار نہیں ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں بھی بغاوت اور غداری کے کئی واقعات ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے چار جوانوں کو مارنے پر پاکستان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس ویڈیو میں روندر نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کے ڈی جی ایم او اور سیکٹوریل آفیسرز مسلسل اپنی گولیوں سے بھارتی جوانوں کا خون بہا رہے ہیں۔ ہم سرحد پر امن اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے خواہشمند ہیں، لیکن پاکستان کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے، ہمارے جوانوں نے پہلے بھی پاکستان کے اندر گھُس کر اسٹرائیک کیا تھا، انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہم پاکستان کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی آنے والی نسلیں بھی بھارتی آرمی کی طاقت اور بہادری کے قصے یاد رکھیں گی۔ ہمارے جوانوں کو مارنا ناقابل معافی جُرم ہے جس کے لیے ہم پاکستان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اپنی گیدڑ بھبکیوں کو جاری رکھتے ہوئے روندر نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان میں ایک اور سرجیل اسٹرائیک کرنے کا وقت آگیا ہے۔ بی جے پی رہنما کی اس ویڈیو کو مضحکہ خیز تبصرے سامنے آ رہے ہیں ، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت نے اس سے قبل بھی پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا ، بھارت ہمیشہ ہی اس طرح کے بھونڈے دعوے کرتا ہے اور ہمیشہ بھارت کو منہ کی کھانا پڑتی ہے۔ روندر رعنہ کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.