چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض خارج ،

پی پی 10سے کاغذات نامزدگی منظور

بدھ 13 جون 2018 15:34

چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض خارج ،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض خارج ، پی پی 10سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف اعتراض پر ریٹرننگ آفیسر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا جس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف اعتراض خارج کر دیا گیا،اور چوہدری نثار علی خان کے حلقہ پی پی 10سے کاغذات منظور کرلئے گئے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں۔