چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کا یوسی 22 میں واٹر بورڈ افسران کے ہمراہ پانی وسیوریج مسائل کا معائنہ

بدھ 13 جون 2018 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر محکمے کو اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھانی ہوگی، وسائل محدود ضرور ہیں لیکن عوامی مسائل کے حل میں عذر پیش کرنا مناسب نہیں سمجھتے، جو وسائل دستیاب ہیں اس میں رہتے ہوئے یوسیز کے مسائل دور کر رہے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں سیوریج اور فراہمی آب کے مسائل کو دور کرنے کیلئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ساتھ مل کر اقداما ت کو یقینی بنایا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 22 کے چیئرمین عبدالسلام، بلدیہ شرقی اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ گلشن اقبال بلاک 16 میں فراہمی و نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران کیا جو تفصیلات چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کے سامنے آئیں اس میں گلشن اقبال بلاک16 میں پانی کی لائن میں رساؤ کی وجہ سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے ، کراچی میں پانی کی قلت کے بعد مذکورہ جگہ پر وافر مقدار میں پانی ضائع ہو رہا ہے جس کی وجہ سے آمدورفت متاثر ہو رہی ہے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے موجود واٹر بوڑد کے افسران کو ہدایات دیں کہ فوری اس مسئلے کو حل کیا جائے، مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنے اعلی حکام سے بات کی جائے جہاں ضرورت ہوگی ہم اپنا کردار ادا کریں گے، پانی کا ضیاع برداشت نہیں ہے یہ بات افسوسناک ہے کہ شہری پانی کو ترس رہے ہیں اور یہاں سڑکوں پر پانی ضائع ہو رہا ہے علاوہ ازیں چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے سر سید یونیورسٹی کے عقب کے علاقے میں سیوریج کے موجود مسائل کا بھی تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو کہا کہ نکاسی آب کے حوالے سے واٹر بورڈ کو اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے جہاں بھی جاتے ہیں سیوریج مسائل ہر صورت سامنے آتے ہیں لہذا ضلع بھر کے مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی بنا کر عملی اقدامات کیئے جائیں ، جہاں بلدیہ شرقی کی ضرورت ہوگی بلدیہ شرقی اپنا کردار ادا کرے گی، شہریوں کو پانی و سیوریج کے مسائل سے نکالنا ہماری اولین ترجیح ہے جس میں تعطل پیدا کرنے سے واٹر بورڈ گریز کری.