پردیسیوں کیلئےعیدالفطرکی خوشیاں آبائی گھروں میں منانامحال ہوگیا
بس مالکان نےپردیسی مسافروں سےاوورچارجنگ شروع کردی،موٹروے پولیس نے287بسوں اور116ویگنوں کا چالان کردیا،اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ کی 15پرشکایت کی جائے،فوری کاروائی کی جائے گی،ایس پی ٹریفک آصف صدیق
ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 جون 2018 17:36
(جاری ہے)
بس کنڈیکٹروں کی جانب سے دوگنا کرائے وسول کرنے سے پردیسیوں کے عید منانے کی خوشیاں مانند پڑگئی ہیں۔
ایسے افراد جو محنت مزدوری کیلئے لاہور کا رخ کرتے ہیں۔ اور پھر جب وہ عید کے موقع پرچار پیسے کما کراپنے گھروں کوجاتے ہیں توراستے میں ہربند ہ لوٹ مار کیلئے کھڑا ہوتا ہے۔پہلے رکشے اور ویگن والوں کوزیادہ کرایہ دوپھر بس اور لاری اڈے پردوگنا کرائے دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق شیراکوٹ میں شہریوں نے زائد کرائے وصول کرنے کی شکایت کی۔شہریوں کی شکایت پرانچارج شیراکوٹ نے فوری کرایہ واپس کروا دیا۔ ایس پی ٹریفک پولیس آصف صدیق کا کہنا ہے کہ پردیسیوں کو گھروں جاتے ہوئے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔زائد کرایہ اور اوورلوڈنگ کرنے پر15پر شکایت درج کروائی جائے۔انہوں نے کہاکہ شہرکے داخلی ، خارجی راستوں پراضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کردیے گئے ہیں۔اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب موٹروے اور نیشنل ہائی وے پولیس نے اورچارجنگ اور اورلوڈنگ کرنے پر287بسوں اور 116ویگنوں کا چالان کردیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.