کراچی، مسافروں سے زیادہ کرایہ موصول کرنے والی 9 سو 99 بسوں اور 229 ویگنوں کا چالان

بدھ 13 جون 2018 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) عیدالفطر پرعید اپنے آبائی علاقے میں منانے کے لیے کراچی سے اندرون ملک جانے والے پردیسی مسافروں سے مقررہ شرح سے زائد کرایہ وصول کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کے خلاف موٹروے پولیس نے کارروائی کی اورکراچی سے اندرون ملک جانے والی مین شاہراہوں سپر ھائی وے ، نیشنل ہائی وے اور موٹروے پر مسافروں سے زیادہ کرایہ موصول کرنے والی 9 سو 99 بسوں اور 229 ویگنوں کا چالان کرکے زائد کرائے کی مد میں لی گئی رقم 22 لاکھ 5 ہزار 160 روپے پردیسیوں کوواپس دلادیے۔

کرایہ واپس کرانے پر مسافروں نے موٹروے پولیس کو سراہتے موٹروے پولیس کے کردارکوسراہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ڈی آئی جی نیشنل ھاوی وے اور موٹروے پولیس ، ڈی آئی جی پولیس ٹریفک سندھ ، ڈپٹی کمشنرو ایس ایس پی ملیر پر مشتمل ٹیم نے عیدالفطر کے موقع پرزائد کرائے وصول کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کی نیشنل ھاوی وے و موٹروے پولیس نے بدھ کو سپر ھائی وے موٹروے اور نیشنل ھاوی وے پر کراچی سپر ھائی وے ، موٹروے ٹول پلازہ سے اباڑو کوٹ سبزل تک موٹروے پولیس کے سی پی او گل خان اور ایڈمن آفیسر موٹر وے پولیسں عدنان شاہ و دیگر افسران پر مشتمل ٹیمیوں نے مسافروں سے عیدالفطر کے موقع پر پبلک سے زیادہ کرایہ موصول کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو موقع پر چالان کرکے جرمانہ عائد کیا اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مسافروں سے موصول کیا گیا زیادہ کرایہ مسافروں کو واپس کیا گیا عید الفطر کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب سے مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کے لیے قائم مشترکہ کمیٹی آج جمعرات اورجمعہ کوبھی کارروائی جاری رکھے گی مسافروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف وہ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 ، کراچی سے حیدرآباد بیٹ کے لئے 0222109076 کنڈیارو بیٹ کے لئے 0244323494 اور خیرپور ، رانی پور ، سکھر گھوٹکی ، سے کوٹ سبزل تک ہیلپ لائن یا موٹروے نیشنل ھائی وی یا سپر ھائی وے پر موجود موٹروے پولیس کے افسران کو آگاہ کریں۔