گورنرسندھ سے وزیر صحت سعدیہ رضوی کی گورنرہاؤس میں ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا
انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے ساز گار فضا ، مسائل کے حل اور درپیش مشکلات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ، نگراں حکومت عوامی مسائل کے حل اور درپیش مشکلات کے خاتمہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام وسائل بروئے کار لائے، صوبہ میں تعلیم ، صحت اور خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں نگراں حکومت کا معاملات کو تسلسل سے جاری رکھنے کا عزم خوش آئند ہے ،گورنر سندھ محمد زبیر کی گفتگو
بدھ 13 جون 2018 21:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے ساز گار فضا ، مسائل کے حل اور درپیش مشکلات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ، نگراں حکومت عوامی مسائل کے حل اور درپیش مشکلات کے خاتمہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام وسائل بروئے کار لائے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ میں تعلیم ، صحت اور خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں نگراں حکومت کا معاملات کو تسلسل سے جاری رکھنے کا عزم خوش آئند ہے ،نئی حکومت کے قیام تک مسائل میں کمی سے عوام کو جمہوریت کے بہتر ثمرات منتقل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات قومی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں جس میں عوام اپنے پسند کے نمائندوں کا چناؤ کریں گے تاکہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلایا جا سکے ، اقتدار کی پر امن انداز میں منتقلی او ر عام انتخابات کے انعقاد سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پاکستان ایک جمہوری نظریہ ، سوچ اور وژن کی حامل ریاست ہے جہاں پر عوامی امنگوں کے مطابق ریاستی امور نمٹائے جا تے ہیں لیکن ہمیں معاشرہ سے عدم برداشت کے رویہ کے خاتمہ کے لئے ضروری اقدامات اٹھانا چاہئے تاکہ بانی پاکستان کے آئیڈیل ریاست کے خدوخال کو تشکیل دیا جا سکے۔ ملاقات میں نگراں وزیر سعدیہ رضوی نے گورنرسندھ کو نگراں حکومت کے قیام سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات ، عوامی مسائل کے حل اور اہمیت کے حامل دیگر امور سے تفصیلی آگاہ کیا۔ #مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.