خیبر پختونخوا حکومت شعبہ صحت کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے ،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد ایوب

بدھ 13 جون 2018 21:22

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد ایوب روز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت صحت کے شعبے کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو بلا امتیاز صحت کی سہولیات فراہم کی جاسیکں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مردان میں124 ای پی آئی ٹیکنشنوں میںموٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان عثمان محسود،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باسط سلیم، ڈاکٹر اکرام،ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر عمران علی خان،زوار حسین اور بحت زمان بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر ایوب روز نے کہا کہ ای پی آئی صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ان کو محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی طرف سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیگی انہوں نے ای پی آئی ٹیکنشنوں پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکہ جات اور صحت کی سہولیات بہم پہنچائیں تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہ جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :