بنوں سنٹرل جیل سے معمولی مقدمات میں ملوث 4 ملزمان رہا کردیئے گئے

بدھ 13 جون 2018 20:20

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) بنوں سنٹرل جیل سے معمولی مقدمات میں ملوث 4 ملزمان رہا کردیئے گئے گزشتہ روز چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر سیشن جج بنوں شاہد خان ، ایڈیشنل سیشن جج جہانزیب شینواری اور جوڈیشنل مجسٹریٹ آدم خان نے سنٹرل جیل بنوں کا خصوصی دورہ کیا اس دوران سپرٹنڈنٹ جیل نے معمولی مقدمات میں ملوث ملزمان کی تفصیلات مہیا کی جیل میں صفائی اور خوراک کے انتظامات لینے کے بعد معمولی مقدمات میں ملوث 4 ملزمان کو رہا کردیا گیا یاد رہے کہ یہ خصوصی ہدایات چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے جاری کئے گئے تھے