کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانیوالے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی تاریخ سے پہلے متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس سرٹیفکیٹ جمع کروائیں، الیکشن کمیشن

جمعرات 14 جون 2018 17:11

کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانیوالے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ امیدواران جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کریں تاہم اگر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت کسی بھی وجہ سے جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ منسلک نہیں کیا جا سکا تو یہ سرٹیفکیٹ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی تاریخ سے پہلے متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کراویا جا سکتا ہے اس ضمن میں ریٹرننگ افسران کو تحریری ہدایات بھی جاری کی گئیں تھیں تاہم الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے اطلاعات ملی ہیں کہ امیدواران سے ریٹرننگ افسران دوران سکروٹنی جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ طلب کر رہے ہیں لہذا اس بات کی از سرنو وضاحت کی جاتی ہے کہ امیدواران جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی تاریخ سے پہلے یعنی مورخہ 29جون2018ء تک دفتری اوقات میں متعلقہ ریٹرننگ افسرکے پاس جمع کروا سکتے ہیں۔