رابی پیرزادہ پہلی مرتبہ عید ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گی

جمعرات جون 17:58

رابی پیرزادہ پہلی مرتبہ عید ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف خوبرو اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ پہلی مرتبہ پی ٹی وی کی عید ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر پی ٹی وی (((پاکستان ٹیلی ویژن) نے عید اسپیشل خصوصی شو کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا ہے جس کی میزبانی کی ذمہ داری رابی پیرزادہ کے سپرد کی گئی ہے۔رابی پیر زادہ کے علاوہ فلم اسٹار ثنا ، ولی حامد خان اور فاروق حسن بھی ٹرانسمیشن کا حصہ ہوں گے۔ اس شو کو عید کے تینوں روز پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔یاد رہے یہ پہلا موقع ہے جب اداکارہ و گلوکارہ رابی پیر زادہ پی ٹی وی کے کسی شو پر میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔۔

متعلقہ عنوان :