متحدہ عرب امارات میں دوپہر کے وقت ہی شوال کا چاند کیسے تلاش کرلیا گیا؟
پڑھئیے جدید سائنسی طریقہ کے بارے میں
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 جون 2018 19:11
(جاری ہے)
عالمی ماہر فلکیات نے جبل حفیت پر شوال کے چاند نظر آنے کی شہادتیں اکٹھی کیں۔
خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں چاند نظر آنے کا حتمی اعلان یو اے ای کی قائم کردہ ہلال کمیٹی کرے گی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ترکی میں رواں سال 30 روزوں کےبعد عیدالفطر منائی جائےگی۔جس کے تحت ترکی میں مسلمان کل عیدالفطر مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائیں گے۔ ترکی کےصدررجب طیب اردوان نے صدرممنون حسین کوٹیلی فون کیا۔ صدرممنون حسین کو ترک ہم منصب طیب اردوان نے عید کی مبارکباد پیش کی۔ مزید برآں پاکستان میں عیدالفطرکا چاند دیکھنےکے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کےسربراہ مفتی منیب الرحمان کررہے ہیں۔ واضح رہے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ غروب آفتاب کے بعد 14 منٹ تک کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ساحلی پٹی پر چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ مزید یہ کہ حیدرآباد 13، جیکب آباد 10 اور نوابشاہ میں 12 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔جبکہ کوئٹہ میں 10 اور ژوب میں 8 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ چاند کا سب سے زیادہ دورانیہ کراچی ، ساحلی پٹی حیوانی اور پسنی میں ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ شوال کے چاند کی پیدائش گذشتہ رات ہو چکی ہے۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے کے قریب ہو گی۔ شوال کا چاند بلوچستان کی ساحلی پٹی پر نظر آنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب عیدالفطر کے قریب آتے ہی بازاروں اور سڑکوں پرعیدالفطر کی خریداری کرنے والوں کا رش مزید بڑھ گیا ہے۔حکومت نے بھی نجی و سرکاری ملازمین کو 14جون سے 18جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔عیدالفطرکی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے پردیسیوں نے بھی اپنے آبائی گھروں کا رخ کرلیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.