غیراسلامی قوتیں پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،حاجی غلام علی

جمعرات 14 جون 2018 20:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) جے یوآئی کے مرکزی رہنماواین ای27پرمتحدہ مجلس عمل کے نامزدامیدوارحاجی غلام علی نے ہے کہاہے کہ غیراسلامی قوتیں پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،یہودی لابی اورغیراسلامی قوتیں تحریک انصاف کے ذریعہ پاکستان کے تعلیمی اداروں،دینی مدارس اورسیاست پرقبضہ کرناچاہتی ہیں تاہم اسلام اورپاکستان دشمنوںکے تمام ناپاک عزائم کوخاک ملادیاجائیگا۔

(جاری ہے)

حاجی غلام علی نے مزیدکہاکہ تحریک انصاف کی نااہل قیادت کوپہلے ہی سے اپنی شکست صاف نظرآرہی ہے جس سے پچنے کی خاطرنظریاتی کارکنوںکی بجائے اب لوٹوںکاسہارالیاجارہاہے،خیبرپختونخواکی عوام صوبے کی قیادت دوبارہ نابالغ اورنااہل ٹولے کے حوالے نہیں کریگی،تحریک انصاف نے جس غلیظ اوربے ہودہ سیاست کی بنیاد رکھی ہی25جولائی 2018کوصوبے کے غیرت مندعوام بشمول پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن ہمارے ساتھ دیکر اُسے بی آر ٹی کے گڑھوںمیںہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردینگے،ایم ایم اے برسراقتدارآکربے روزگاری کے خاتمہ کیلئے صنعتوںکوفروغ دیگی،فحاشی،عریانی، سودی نظام کاخاتمہ کیاجائیگا،خیبرپختونخواپرمسلط ظالمانہ لوڈشیڈنگ کوختم کرنے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائینگے،خصوصاًپشاورکی52دیہات پر بجلی بقایاجات کا مکمل طورپرختم کیاجائیگا،صوبے میں اسلامی نظام تعلیم رائج کرکے مظلوم کوفوری انصاف کی فراہمی کویقینی بنایاجائیگا،مریض سمیت ادھرادھرمارے مارے پھرنے والے افرادکوایک ہی چھت تلے تمام طبی سہولیات کی فراہمی کوممکن بنایاجائیگا،صوبے کوترقی کی راہ پاگامزن کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائینگے۔