ملک میں امن اور انصاف قائم کرنے کے لیے عوام ایم ایم اے کو ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں لائے، رضا شاہ

ملک مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے اب صرف اور صرف اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی عوام کو اس بوسیدہ نظام سے نجات ملے گی، امیدوام متحدہ مجلس عمل پی پی 17

جمعرات 14 جون 2018 20:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) ملک میں امن اور انصاف قائم کرنے کے لیے عوام ایم ایم اے کو ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں لائے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 24 میں عوامی افطار پروگرام سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار این اے 60 و پی پی 17 نائب امیر جماعت اسلامی رضا احمد شاہ نے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا ہے ملک مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے اب صرف اور صرف اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی عوام کو اس بوسیدہ نظام سے نجات ملے گی ۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے اقتدار میں آ کر کرپشن کے خاتمے سے ملکی معیشت کو مضبوط کرے گی۔عوام کی خوشحالی پہلی ترجیح ہے ۔ عوام ایم ایم کے جھنڈے تلے جمع ہو کر اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے اپنا حصہ ڈالیں ۔افطار پروگرام میں بشیر کیانی،راجہ بلال،طاہر جنجوعہ اور خالد گکھڑ نے بھی خطاب کیا