ہماری دعائیں بیگم کلثوم نواز کیساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ شفائے کاملہ عطا فرمائے‘ عمران خان کا پیغام

جمعہ جون 11:40

ہماری دعائیں بیگم کلثوم نواز کیساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ شفائے کاملہ عطا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ ہماری دعائیں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہیں، اللہ انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔

گزشتہ رات کلثوم نواز کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال کے ایمرجنسی یونٹ منتقل کیا گیا تھا جہاں سے پھر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ شفٹ کیا گیا، آئی سی یو میں کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث گر پڑیں، جس کے بعد انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کردیا گیا۔