Live Updates

عمران خان اور چیئرمین سینیٹ سمیت اہم شخصیات کلثوم نواز کی صحت کیلئے دعا

ہماری دعائیں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم کو صحت عطا کرے‘ عمران خان

جمعہ 15 جون 2018 12:38

عمران خان اور چیئرمین سینیٹ سمیت اہم شخصیات کلثوم نواز کی صحت کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) چیئرمین پی ٹی آئی ، چیئرمین سینیٹ سمیت اہم سیاسی شخصیات نے بیگم کلثوم کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہماری دعائیں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہی، اللہ انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھی بیگم کلثوم نوازکی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ خدا بیگم کلثوم نواز کوصحت کاملہ عطا کرے، ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازکی صحت اورزندگی کے لیے دعاگوہیں، عمران خان سمیت پارٹی قیادت کلثوم نوازکے لیے دعا کررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات