ملکی سلامتی و دفاع کے لیے جان بھی قربان ہے‘ندا ملک

جمعہ 15 جون 2018 14:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ ندا ملک کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی و دفاع کے لیے جان بھی قربان ہے۔

(جاری ہے)

ایک تقر یب میں گفتگو اداکارہ ندا ملک نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے مگر افسوس 70 سال گزرنے کے باوجود ہم اپنی قومی زبان اردو کو سرکاری زبان کا درجہ نہیں دلا پائے ہم نے آزاد قوموں جیسا طرز عمل اپنایا ہی نہیں ہم آج بھی فکری طور پر غلام ہیںہمارے نوجوانوں کی آنکھوں میں ماسکو، پیرس اور مغرب کے رنگین نظارے بسے ہوئے ہیں جبکہ حکمران لندن اور واشنگٹن کی چوکھٹ پر ماتھا ٹیکنے کو اپنے اقتدار کی ضمانت سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :