فاروق ستار کو بہادرآباد واپسی کا مینڈیٹ مل گیا

الیکشن میں بہادرآباد کے امیدواروں کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے،اجلاس میں اتفاق

جمعہ جون 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی گروپ کا فاروق ستار کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم کیو ایم کے اراکین رابطہ کمیٹی کی اکثریت نے فاروق ستار کو بہادرآباد واپسی کا مینڈیٹ دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اراکین اجلاس میں اس نکتے پر بھی متفق ہوئے کہ الیکشن میں بہادرآباد کے امیدواروں کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے۔اجلاس میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ انتخابات میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا اہم معاملہ ہے۔