کوئٹہ ،عید کی شا پنگ کا آخری دن ،ٹر یفک پولیس نے خصوصی انتظامات تر تیب دے دیئے

جمعہ 15 جون 2018 18:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) عید کی شا پنگ کا آخری دن ٹر یفک پولیس نے خصوصی انتظامات تر تیب دے دیئے ۔

(جاری ہے)

ٹریفک پلان کے تحت بسوں اور ویگنوں کا داخل قندھاری بازار میزان چوک ،لیاقت باز ار ، میکا نگی روڈاور آرٹ اسکول روڈ کی طرف ممنوع قراردیدیاگیاہے جبکہ رکشوں سے چوکوں اور سڑک کے درمیان سے سواریاں اٹھانے اور اتارنے پر پا بندی کی گئی ہے اس کے علاوہ لیاقت بازار میں بلدیہ پلازہ سے جنکشن چوک تک اور عبدالستار روڈ پر ہر قسم کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پا رکنگ پر پا بندی ہے اور شہر میں واٹر ٹینکر وں کا داخلہ صبح 11بجے سے 3بجے تک اور 4بجکر 30منٹ سے افطاری تک بند رہنے کے احکامات جاری کی اسی طرح رش کی صورت میں لیاقت باز ار ، میکانگی روڈ ،مسجد قندھاری ،میزان چوک پرنس روڈ اور عبدالستار روڈ سمیت مختلف علاوہ میں رکشوں کا داخلہ بند کر دیا جائے گا اوررکشہ ڈرائیوروں کو اپنی رجسٹریشن بک ، پر مٹ اور لا ئسنس اپنے پاس رکھنے کی ہدایت کی پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے کے سخت خلاف کارروائی عمل میں لا تے ہوئے رکشہ بند کر دیا جائے گاجبکہ رات 2بجے تک شہر میں ٹر ک مزدہ اور ٹر یکٹروں کے داخلے پر سخت پابندی عائد کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :