مسلم لیگ ن کو کنارے پر لگانے کے خواب دیکھنے والے خود کنارے پر پہنچ جائینگے ،سردار شہزاد عاصی

جمعہ 15 جون 2018 19:03

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار شہزاد عاصی نے کہا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کو کنارے پر لگانے کے خواب دیکھنے والے خود کنارے پر پہنچ جائینگے انتخابات میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر منعقد افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں پی ایم ایل ن کے رہنماؤں چاچا طاری،دلاور خان،زاہدممتاز شورو،یامین عباسی، ایڈوکیٹ یوسف خان سمیت دیگر رہنماؤں ،کارکنان و معززین شہریوں سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت اور قبل ازیں افطار ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :