الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ، ضرورت پڑی تو نگراں کابینہ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ،نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان

صوبے کے بعض اضلاع میں پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے فوج طلب کی جائے گی، علائو الدین مری کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 18 جون 2018 14:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) نگران وزیراعلی بلوچستان علائو الدین مری نے کہا ہے الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ، اگر ضرورت پڑی تو نگراں کابینہ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ،صوبے کے بعض اضلاع میں پر امن انتخابات کے انعقاد کے لئے فوج طلب کی جائے گی ،صوبے میں امن و امان کی صورتحال 2013کی نسبت بہتر ہے ، انہوں نے یہ بات عید کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،وزیراعلیٰ علائو الدین مری نے کہا کہ تمام لوگ عید کی خوشیوں میں ملک کے دفاع اور قوم کے تحفظ کے دوران جانوں کانذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کے لواحقین کو بھی یادر کھیںعید کی خوشیوں میں یتیم اور غریب لوگوں کے علاوہ ملک وقوم کیلئے جانیں قربان کرنیوالے اہلکاروں کے لواحقین کو بھی یاد رکھاجائے ،فورسزکے جوان ملک کے دفاع اورقوم کی حفاظت کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کررہے ہیں،ان فورسزکے جوانوں کے لو احقین کا یہ ہم پرقرض ہے کہ ہم انکا کا بھی خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ 2013کے انتخابات کی نسبت اس وقت بلوچستان کے حالات میں الحمداللہ کافی فرق ہے،صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر ہمارا بھرپور فوکس ہے،تاہم صوبے کے 40سی50فیصدعلاقے میں جہاں حالات زیادہ کنٹرول میں نہیں ہیں وہاں الیکشن میں ہمیں فوج طلب کرناپڑے گی،فوج کی موجودگی میں ہم خود کو زیادہ محفوظ محسوس کریں گے،نگران وزیراعلی کایہ بھی کہناتھا کہ ہم نے اس حوالے سے سکیورٹی کے پلان بنائے ہیں،ہمارے پاس کئی آپشنز موجود ہیں،ہماری کوشش ہوگی کہ صوبے میں بہت اچھے طریقے سے الیکشن کرائے جائیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ سول اسپتال کے دورہ کے دوران ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر انہیں سخت دکھ ہوا،،اسپتال کی حالت میں بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیاجائیگا ، کوئٹہ میں فائرنگ واقعہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے،جائزہ لے کر کارروائی کی جائے گی،نگران کابینہ میں اضافہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگراں کابینہ کے ایک وزیر نے استعفیٰ دے دیا ہے اگر ضرورت پڑی تو اس میں اضافہ کیاجائیگا،انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے صوبائی حکومت صاف و شفا ف انتخابات کروانے کے لئے تیار ی مکمل کر رہی ہے