امریکی صدر نے چینی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی کی منظوری دے دی

اپریل میں امریکی صدر کے اعلان سے چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی کشیدگی پیدا ہوگئی تھی دونوں ممالک کے درمیان بیجنگ اور واشنگٹن میں مذاکرات کے کئی دور بھی کامیاب نہیں ہوسکے

پیر 18 جون 2018 15:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات کے خلاف پچاس ارب ڈالر مالیت کی درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے اس ڈیوٹی کااعلان امریکی صدر نے اپریل میں کیا تھا۔ جس کی وجہ سے دو بڑے ممالک چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ امریکہ نے چین سے درآمد ہونے والی پچاس ارب ڈالر کی اشیاء پر پچیس فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ نئی ڈیوٹی چین کی طرف سے انٹیلیکچوئل پراپرٹی (جملہ حقوق)، ٹیکنالوجی چرانے اور دیگر غیر منصفانہ تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے عائد کی گئی ہیں۔امریکی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے۔کہ اگر چین اپنے ان اقدامات سے باز نہیں آیاتو اضافی ڈیوٹی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔یاد رہے امریکہ کی طرف سے ڈیوٹی عائد کرنے کی کوشش کو چین پہلے ہی تجارتی جنگ کا نام دے چکا ہے۔ اس سلسلے میں چین اور امریکہ کے د رمیان مذاکرات کے کئی دور بھی ہوئے