Live Updates

سیاسی جماعتوں کی فراہم کردہ خواتین امیدواروں کی فہرستیں حتمی ہیں ،ْ اب تبدیل نہیں کیا جاسکتا ،ْالیکشن کمیشن

پیر 18 جون 2018 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی فراہم کردہ خواتین امیدواروں کی فہرستیں حتمی ہیں اور اب اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے اور عمران خان نے نئی فہرستیں بنانے کی ذمہ داری خود لے لی ہے تاہم الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ قانون کے مطابق ترجیحی فہرستیں اب تبدیل نہیں ہوسکتیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کی فراہم کردہ خواتین امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں حتمی ہیں، الیکشن ایکٹ کے تحت ان فہرستوں میں اب کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات