گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا

پیر 18 جون 2018 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی مخالف تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے درمیان اتحاد ہوگیا۔

(جاری ہے)

جی ڈے اے رہنما ارباب رحیم نے عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب میں این اے 220 سے شاہ محمود قریشی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو جاگنا ہو گا۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کی لہر چل نکلی ہے، ظلم اور ناانصافی کیخلاف لڑتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار عوام دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، لوگ لٹیروں سے تنگ آ چکے ہیں۔