میئر کراچی وسیم اختر مرحوم انتظار احمد اور طالبہ سبیکا شیخ کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیلئے عید کے روز ان کے گھر گئے

پیر جون 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) میئر کراچی وسیم اختر مرحوم انتظار احمد اور امریکہ میں جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیلئے عید کے روز ان کے گھر گئے اور والدین اور اہل خانہ سے ملاقات کی، مقتول انتظار کے والدین سے اظہارافسوس کرتے ہوئے انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ مرحوم انتظار کے قاتل جلد کیفر کردار تک پہنچیں گے،ہماری مکمل سپورٹ ورثا کے ساتھ ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود نظام کے باعث شہریوں کو انصاف میں تاخیر کا سامنا ہے،،کراچی کے حالات میں پہلے سے بہتری آئی ہے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، بعدازاں میئر کراچی وسیم اختر امریکہ میں جاںبحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر گئے اور سبیکا شیخ کے والد سے ملاقات کی میئر کراچی وسیم اختر نے سبیکا شیخ کے والدکو صبر کی تلقین کی اور کہا کہ ہم اس غم اور دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں، سبیکا شیخ کے والدین نے اس موقع پر میئر کراچی سے درخواست کی کہ کراچی کی کسی سڑک ، اسکول یا لائبریری کو سبیکا شیح کے نام سے منسوب کیا جائے۔