ہنگو ، چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی پولیس اہلکار کو قتل ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع

پیر جون 20:30

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) ہنگو کے علاقہ مردو خیل بانڈہ میں نامعلوم وجوہات کے بناء پر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی پولیس کے اہلکار کو قتل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہیں اس حوالے سے ہنگو پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات ہنگو کے علاقہ مردوخیل بانڈ ہ میں نامعلوم وجوہات کے بناء پر چچازاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے اپنے ہی چچازادہ اور کوہاٹ سی ٹی ڈی پولیس کے اہلکار زاھد اللہ کو قتل کر دیا ملزمان واقع کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم مقتول کی ورثاء کے مدعیت میں دوافراد ضیاء اللہ اور عین اللہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کر رہی ہیں

متعلقہ عنوان :