پاکستان واپسی کا شیڈول جلد طے کروں گا‘ پرویز مشرف

منگل جون 12:45

پاکستان واپسی کا شیڈول جلد طے کروں گا‘ پرویز مشرف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے دبئی میں پارٹی رہنما احمد حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، انتخابی اور پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر پرویز مشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ جلد پاکستان واپسی کا شیڈول طے کریں گے اور عوام کے درمیان ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا وہ پاکستان جلد واپسی کیلئے اپنی قانونی ٹیم، پارٹی رہنماؤں اور طبی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں اور کسی بھی وقت پاکستان واپس آئیں گے۔

سربراہ اے پی ایم ایل نے کہا ملک کو اس وقت تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے۔ عوام آئندہ الیکشن میں چوروں لیٹروں اور کرپٹ عناصر کو مسترد کر دیں گے۔ پرویز مشرف نے واضح کیا کہ وہ پاکستان واپسی کے بعد بھرپور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ احمد حسین نے بتایا کہ پرویز مشرف جلد کراچی سمیت ملک بھر میں اے پی ایم ایل اور اتحادیوں کے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔