ساہیوال ،ْسول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر 12کروڑ روپے کسانوں کے فراڈ کیس کے گرفتار ملزم کی ضمانت کی در خواست منظور کر لی گئی

منگل 19 جون 2018 15:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ ساہیوال تجمل حسین کے حکم پر 12کروڑ روپے کسانوں کے فراڈ کیس کے گرفتار ملزم محمد خاں سکھیرا کی ضمانت کی در خواست ،منظور کر لی اور ملزم کی پچاس ،پچاس ہزار روپے کے ضمانت نامے تمام مقدمات میں جمع کرانے پر رہائی کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نور شاہ نے نور شاہ کے دو سو سے زائد کسانوں سے مونجی،چاول مالیت بارہ کروڑ روپے کا فراڈ کر کے فرار ہو نے میں تین ملزموں محمد خاں سکھیرا،افراہیم سکھیرا اور اسماعیل سکھیرا کے خلاف 31مقدمات درج کئے تھے اور ایک ملزم محمد خاں سکھیرا اورا سماعیل سکھیرا ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے ۔جو بیرون ملک فرار کا ڈرامہ رچا کر مفرور ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :