اشرف صحرائی کی عید کے موقع پر کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت
مشترکہ حریت قیاد ت کی اپیل شہیدنوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
منگل 19 جون 2018 18:50
(جاری ہے)
اشرف صحرائی نے کہاکہ عید کے دن بھی نوپورہ میں بھارتی فورسز نے ایک آزادی پسند کشمیری کے گھر کی توڑ پھوڑ کی جس کے خلاف لوگوںنے جب احتجاج کیا تو فورسز نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر کے تیرہ سالہ وقاص احمد کو شہید کردیا۔
انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوانشیراز احمدکو بھی براہ راست گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کیا۔ تحریک حریت کے چیئرمین کی ہدایت پر پارٹی رہنمائوں بشیر احمد قریشی، غلام محمد ہرہ اور اشفاق احمد پر مشتمل ایک وفد نے نوپورہ پلوامہ اور براگپورہ اسلام آباد جاکر شہید وقاص اور شیراز کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوںنے شہید نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو بدترین ظلم وبربریت کا سامنا ہے ۔ دریں اثنا ء کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فارو ق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت کے پروگرام کے مطابق تحریک حریت کے لیڈر عمر عادل ڈار نے شہید وقاص اور شہید شیراز احمد کی حیدرپورہ میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور تمام کشمیری شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔ ان کے ہمراہ نثار احمد، سجاد احمد اور محمد عمر بھی تھے۔جامع مسجد سرینگر اورمائسمہ میں بھی شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.