نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان ریلویز کے بزنس پلان کو سراہا
منگل 19 جون 2018 20:30
(جاری ہے)
اس موقع پر بتایا گیا کہ درست حکمت عملی کے تحت ریلویز کی مسافر سروس کا حصہ جو 2013ء میں 13 فیصد تھا 2017ء میں بڑھ کر 31 فیصد ہو گیا ہے۔
پاکستان ریلویز کو 2017-18ء میں 50 ارب روپے کی آمدنی ہوئی جو 2011-12ء میں 15.5 ارب روپے تھی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی تا حویلیاں مین لائن۔1 (ایم ایل۔1) پراجیکٹ کو سی پیک کے تحت اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ایم ایل ۔2 (کوٹری تا اٹک) پراجیکٹ کی بھی فزیبلیٹی سٹڈی تیار کر لی گئی ہے۔ اسی طرح ایم ایل۔2 (گوادر۔ بسمہ۔ جیکب آباداور بسمہ۔کوٹلہ جام) منصوبوں کی فزیبلٹی سٹڈیز بھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔ وزیراعظم کو پنشن کی مد میں ریلویز کے ذمہ واجبات جو اس کے مجموعی اخراجات کا 34 فیصد ہیں سمیت درپیش مختلف مسائل کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان ریلویز کی کارکردگی بالخصوص بزنس پلان کے تحت مختلف اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ آنے سے پاکستان ریلویز کیلئے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور خدمات کا معیار بہتر بنا کر مسافر اور مال بردار ٹرانسپورٹیشن میں اپنا حصہ بڑھانے کے بڑے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان ریلویز کے بحالی اور پائیداریت کیلئے سمت کو درست قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ منتخب حکومت کے زیر غور لانے کیلئے درپیش مسائل پر قابو پانے کے حوالہ سے جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.