کیسکو آپریشن نصیر آباد کا نادہندہ سرکاری دفاتر کیخلاف آپریشن

سول ہسپتال ڈسٹر کٹ جیل ڈپٹی کمشنر آفس سمیت دیگر سرکاری اور نجی محکموں کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے سرکاری دفاتر میں سرکاری امور کے کام بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے

منگل 19 جون 2018 21:30

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) کیسکو آپریشن نصیر آباد کا نا دہندہ سرکاری دفاتر پر واجبات کی ادائیگی کے لیے نا دہندگان کے بھرپور آپریشن سول ہسپتال ڈسٹر کٹ جیل ڈپٹی کمشنر آفس سمیت دیگر سرکاری اور نجی محکموں کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے شدید گرمی کاباعث جیل کے قیدی اور اسپتال کے مریض تڑپ اٹھے سرکاری محکموں کے افسران کی ماہ جون میں بھرپور اواجبات کی ادائیگی کے لیے یقین دھانی۔

مگر پھر بھی ان کی بجلی بحال نہ ہوسکی سرکاری دفاتر میں سرکاری امور کے کام بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے تفصیلات کے مطابق کیسکو آپریشن نصیر آباد عبدالسلام مینگل کی نگرانی میں ایس ڈی او کیسکو ڈیرہ مراد جمالی محمد وریام منجھو ایل ایس عبدالکریم جاگرانی۔

(جاری ہے)

ایل ایس محمد قاسم کھوسہ سمیت دیگر اہلکاروں نے بجلی کی ریکوری مہم کے سلسلے میں سرکاری دفاترروں کے خلاف بھر پور کاروائی کا آغاز کر دیا ابتدائی طور پر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی ڈسٹرکٹ جیل ڈپٹی کمشنر آفس۔

محکمہ تعلیم۔خزانہ۔ہلیتھ۔بی اینڈ ار۔۔پولیس سمیت دیگر سرکاری محکموں کے دفاتر اور آفیسران کے رہائشی مکانات کی بجلی کے کنکشنز منقطع کر دیئے بجلی کی عدم دستیابی کے سبب جیل کے قیدیوں اور سول ہسپتال کے مریضوں کو شدید گرمی میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے سرکاری محکموں کے آفسران کا کہنا ہے کہ ماہ جو ن کے بجٹ میں بجلی کی واجبات ادائیگی کی یقین دہانی کے باوجود محکمہ کیسکو کسی کی سنے بغیر بجلی کی کنکشنز کو منقطع کر دیاہے کسیکو حکام کا کہنا ہے کہ ماہ جون میں ریکوری مہم کا بھر پور آغاز کر دیا گیا ہے سرکاری محکمے فوری طور پر بجلی کی واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں نا دہندگان کے خلاف کاروائی کی جا ری ہے کیونکہ کیسکو ایک قومی ادارہ ہے واجبات کی ادائیگی سے ہی اس ادارے کو مزید مستحکم اور منافع بخش ادارہ بنایا جا سکتا ہے صارفین کی اولین ذمہداری بنتی ہیکہ وہ اپنی بجلی کے بلز کی ادائیگی کویقینی بنا کر کیسکو کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ بغیر کسی تعطل کے بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔