امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیٹ ٹربیونل نے سماعتیں شروع کردیں

پہلے روز 21امیدواروں کے اعتراضات سنے گئے ، الیکشن کمیشن کو متعددنوٹسز جاری

بدھ 20 جون 2018 18:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پا کستان کی جانب سے صوبے میں آئند عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اعتراضات کی سماعت کے لئے بنائے جانے والے اپیلیٹ ٹربیونل نے سماعتیں شروع کردیں پہلے روز 21امیدواروں کے اعتراضات سنے گئے ، الیکشن کمیشن کو متعددنوٹسز جاری،تفصیلات کے مطابق بدھ کو بلوچستان ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کردہ اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 12 نصیر آباد 2 سے ایم ایم اے کے امیدوار نظام الدین لہڑی کی درخواست پر سماعت کر تے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم دیتے ہوئے انہیں انتخابات کیلئے اہل قرار دے دیا اور انکا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کر نے کا حکم دیا، ٹربیونل نے حلقہ پی بی 16 جھل مگسی سے آزاد حیثیت میں امیدوار نوابزادہ اورنگزیب عالمگیر مگسی کو الیکشن لڑنے کے لئے بھی اہل قرار دے دیا،جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار صادق عمرانی ، رحمت اللہ بنگلزئی سمیت متعدد حلقوں سے امیدواروں کے اعتراضات پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کردیے اور اس حوالے سے آج جواب طلب کرلیا واضع رہے الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن، بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی اہم رہنماؤں کاغزات نامزدگی مسترد کئے ہیں۔