ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

مشتاق احمد یوسفی 4ستمبر 1923کو ریاست راجستھا ن کے شہر جے پور میں پیدا ہوئے انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ادب میں نمایاں کارکردگی پر ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا

بدھ 20 جون 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مزاح کا عہد یوسفی کراچی میں اپنے اختتام کو پہنچ گیاوہ گزشتہ کئی ماہ سے نمونیے میں مبتلا تھے اور کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔مشتاق احمد یوسفی 4ستمبر 1923کو ریاست راجستھا ن کے شہر جے پور میں پیدا ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ادب میں نمایاں کارکردگی پر ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔وہ تقسیم کے بعد کراچی آئے تھے اور بینکنگ کے شعبے سے وابستہ ہوئے ،ان کی مزاح پر 5کتابیں شائع ہوکر مقبول عام ہوچکی ہیں ۔جن میں چراغ تلے (1961)، خاکم بدہن (1969)،زرگزشت (1976)،آبِ گم (1990)،شامِ شعرِ یاراں (2014)شامل ہیں۔انہوں نے آگرہ یونیورسٹی سے فلسفے میں ایم-اے کیا جس کے بعد انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔تقسیم ہند کے بعد کراچی تشریف لے آئے اور مسلم کمرشل بینک میں ملازمت اختیار کی۔