شانگلہ میں عید کے بعد بھی سیاحوں کا رش برقرار،پانچویں روز بھی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد جاری رہی

،یخ تنگی سمیت سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا موج میلہ

بدھ 20 جون 2018 19:10

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) شانگلہ میں عید کے بعد بھی سیاحوں کا رش برقرار،پانچویں روز بھی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد جاری رہی،یخ تنگی سمیت سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا موج میلہ ۔سیاح موسم سے اورقدرتی مناظر سے خوب لطف اندوز مگر سہولیات کا فقدان نے سیاحوں کو مشکل میں ڈال دیا ،سیکورٹی کا بہترین انتظامات پر سیاح مطمئن، عوام کا ڈی پی او شانگلہ راجہ عبدالصبورکو خراج تحسین۔

(جاری ہے)

سڑکوں کی خستہ حالی اور ہوٹل نہ ہونے پر سیاح نالاں نظر آئے، وقفے وقفے سے بارش سے وادی شانگلہ میں یخ بستہ ہوائووں کا راج رہا۔وادی شانگلہ قدرت خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے یہاں کے بلند وبالاآبشار ہرے بھرے کھیت اور گھنے جنگلات،ٹھندٰے پانی کے چشمے اور دریا اورخوڑ،ہرطرف سے سبزہ ہی سبزہ تو سیاح لطف اندوز ہورہے ہیں لیکن سہولیات کی فقدان نے سیاحوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے،حکومت شانگلہ جیسے پہاڑوں سلسلوں کے دامن میں واقع قدرتی حسن سے مالامال خوبصورت علاقوں کو خصوصی توجہ دی جائے ،سڑکوں ،ہوٹلوں ،چیئرلفٹوں سمیت بنیادی سہولیات فراہم کیا جائے تو ایک طرف سیاحوں کی شعبے میں ترقی ہوگی تو دوسری طرف یہاں کے مکینوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :