Live Updates

تحریک انصاف اور (ن) لیگ کوئی سیاسی جماعتیں نہیں،مفاد پرستوں کے ٹولوں پر مبنی گروہ ہیں،محمد اشرف بھٹی

پیپلز پارٹی اس بار عوامی طاقت سے ان کو عبرت ناک شکست دے گی

بدھ 20 جون 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ کوئی سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ مفاد پرستوں کے ٹولوں پر مبنی گروہ ہیں پیپلز پارٹی کااس الیکشن میں مقابلہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ جیسی جماعتوں کے ساتھ ہے پیپلز پارٹی اس بار عوامی طاقت سے ان کو عبرت ناک شکست دے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم کا مال لوٹنے والوں کا انتظار مچھر اڈیا لہ جیل میں کر رہے ہیں نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کے چہرے سے شرافت کا نقاب اتر چکا ہے ، خود کو احتساب کے لیے پیش کر نے کے دعویدار نااہل شریف اب احتساب سے راہ فرار اختیار کر نے کے لیے راستے تلاش کررہے ہیں نواز شریف اور مریم نواز نے ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے سو سو جھو ٹ بو لے ہیں اور اب تو مریم نواز کے جھوٹ ان کے کاغذات نامزدگی میں بھی پکڑے گئے ہیں ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات