نجی ٹی وی چینل نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے، اعجاز بخاری

․بے بنیاد الزامات کی معافی نہ مانگی تو 2کروڑ مالیت کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا ، سابق رکن صوبائی اسمبلی کی پریس کانفرنس

بدھ 20 جون 2018 20:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) اگر نجی چینل کی انتظامیہ نے مجھ پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی معافی نہ مانگی تو میں ان کے خلاف 2کروڑ مالیت کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں مگر نجی ٹی وی چینل کی غیر ذمہ دارانہ صحافت پر انتہائی افسوس ہوا ہے کہ انہوں نے میرا موقف جانے بغیر یکطرفہ موقف پر مجھے نشانہ بنایا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی سید اعجاز حسین بخاری نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سید اعجاز حسین بخاری نے کہا کہ نجی چینل کے پروگرام میں مجھ پر لگائے گئے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے