ملک میں بڑھتی بیروزگاری پر تشویش ضرور ہے مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں ،عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے،پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ،سیاست کا محور بھی عوام ہیں

پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کے سربراہ اورسابق صدر آصف علی زرداری کا کیریو برادری کے اجتماع سے خطاب

بدھ 20 جون 2018 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کے سربراہ اورسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ہے اس کی سیاست کا محور بھی عوام ہیں ، غریب اور پیپلز پارٹی کا اٹوٹ رشتہ ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری پر تشویش ضرور ہے مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوان کو ملازمتیں دی ہیں۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے کہا عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک اور عوام کو مشکلات سے نکالیں گے۔ بدھ کو زرداری ہاوس شہید بینظیر آباد میں عبدالستار کیریو کی زیر قیادت کیریو برادری کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے بعد ایک نئے دور کا آغاز ہوگا پیپلز پارٹی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی۔آصف زرداری نے کہا انہیں ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری پر تشویش ضرور ہے مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوان کو ملازمتیں دی ہیں۔ آصف زرداری نے کہا عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک اور عوام کو مشکلات سے نکالیں گے۔