سائوتھ افریقہ میں مقیم جڑانوالہ کا رہائشی نوجوان دوران ڈکیتی سیاہ فام افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

بدھ 20 جون 2018 22:30

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) سائوتھ افریقہ میں مقیم جڑانوالہ کا رہائشی نوجوان دوران ڈکیتی سیاہ فام افراد کی فائرنگ سے جاں بحق۔ جڑانوالہ کا رہائشی ظفر حسین کئی سالوں سے سائوتھ افریقہ میں روز گار کے سلسلہ میں رہائش پذیر تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کا رہائشی ظفر حسین کئی سالوں سے روز گار کے سلسلہ میں سائوتھ افریقہ میں مقیم تھا گزشتہ روز دوران ڈکیتی مزاحمت پر سیاہ فام افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔ نوجوان کی ہلاکت کا سن کر اہل خانہ سکتہ میں آگئے اور بیٹے کی میت کا انتظار کر رہے ہیں۔